بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کون سی چیز مہنگی، کونسی سستی؟ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 28 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 9 اعشاریہ 29 فیصد ریکارڈ کی گئی ،ایک ہفتے میں 20 اشیاء ضروریہ مہنگی،صرف 9 کی قیمتیں کم ہوئیں۔

ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 10.14 فیصد تک مہنگے ہوئے،گزشتہ ہفتے میں چکن کی قیمت 9.19 فیصد بڑھ گئی،ایک ہفتے میں دال چنا 2.43 فیصد، مرچ پاؤڈر 1.01 فیصد مہنگا ہوا۔گزشتہ ہفتے سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.99 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، چائے کی پتی 0.57 فیصد اور آٹا 0.52 فیصد مہنگا ہوا۔

سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں 178.03 فیصد کا اضافہ ہوا،ایک سال میں پیاز 84.65 فیصد مہنگے ہوئے،آٹے کی قیمت میں سالانہ 80.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی 53.83 فیصد مہنگی ہوئی۔

ایک سال میں ڈیزل 34.44 فیصد اور پٹرول 25.97 فیصد مہنگا ہوا،مرچ پاؤڈر کی قیمت میں سالانہ 16.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سالانہ بنیادوں پر مٹن 16.12 فیصد اور کیلے 15.11 فیصد مہنگے ہوئے،سالانہ بنیادوں پر ہی بیف 13.81 فیصد، سادہ ڈبل روٹی 9.37 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے ٹماٹر 6.82 فیصد سستے ہوئے، ایل پی جی کی قیمت میں 1.90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،ایک ہفتے میں ڈیزل 1.66 فیصد اور پیٹرول 0.63 فیصد سستا ہوا،گزشتہ ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 1.20 فیصد سستے ہوئے،چینی 0.51 فیصد اور سادہ ڈبل روٹی 0.29 فیصد سستی ہوئی۔

سالانہ بنیادوں پر آلو 30.65 فیصد سستے ہوئے،دال چنا ایک سال میں 17.86 فیصد سستی ہوئی،سالانہ بنیادوں پر چینی 17.60 فیصد سستی ہوئی،ایک سال میں چکن کی قیمت میں 15.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

نمک پاؤڈر 14.09 فیصد اور دال مسور 13.02 فیصد سستی ہوئی،سالانہ بنیادوں پر انڈے 9.66 فیصد اور دال مونگ 6.25 فیصد سستی ہوئی۔