بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز ، آسٹریلوی ٹیم کی بلے بازی جاری

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم آسٹریلیا کی بلے بازی جاری ہے ۔  آسٹریلیا نے پہلے روز کے کھیل اختتام پر  تین وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے تھے ۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا  ، ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے 82 رنز کی شراکت داری قائم کی جہاں ڈیوڈ وارنر36 سکور بنا کر فہم اشرف کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے ،

91 کے مجموعی سکور پر ٹاپ آرڈر مارنس لیبوشگنے  رن آؤٹ  ہو گئے ، وہ کوئی رن نہ بنائے پائے ۔ تیسری وکٹ کے شراکت میں اوپنر عثمان خواجہ اور مڈل آرڈر سٹیون سمتھ نے 159 رنز بنائے جہاں سمتھ 72 رنز بنا کر  حسن علی کی گیند پر فہہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

واضح رہے کہ  قومی ٹیم کے سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، نسیم شاہ اور افتحار احمد کی جگہ فہیم اشرف اور حسن علی کوشامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے سکواڈ میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف،نعمان علی، ساجد خان، حسن علی،  شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔

آسٹریلوی سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لیبو شگنے ، سٹیو سمتھ،نیتھن لیون، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، پیٹ کمنز، مچل سیوپسن شامل ہیں ۔