بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزارت خارجہ سے دستاویزات کی تصدیق کرانیوالا غیرقانونی نیٹ ورک پکڑا گیا

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائیاں کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے دستاویزات کی تصدیق کروانے والا غیرقانونی نیٹ ورک پکڑا گیا۔

گرفتار خاتون خدیجہ سمیر ایم او ایف اے تصدیقی سروسز کا دفتر غیرقانونی طور پر چلا رہی تھی۔ چھاپے کے دوران ایم او ایف اے اپوسٹل سے متعلق دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں، کارروائی اینٹی کرپشن سرکل کے کیس 42/26 کے تحت کی گئی۔

مزید پڑھیں:حب ڈیم بھرنے کے باوجود پانی کا سنگین بحران، 300 صنعتیں بندش کے دہانے پر

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ اینٹی کرپشن سرکل نے بجلی چوری میں ملوث اشتہاری بھی گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت پرویز احمد کے نام سے ہوئی ہے، ملزم ایف آئی اے کو سال 2024 سے مطلوب تھا۔