بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیرسٹر گوہر کی والدہ سپردخاک، سیاسی قیادت کی تعزیت

اسلام آباد، بونیر، پشاور (نیوزرپورٹر ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر(Gohar) کی والدہ کو ڈگر کلے بونیر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر امیر مقام سمیت اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے ڈگر کلے، بونیر میں چیئر مین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان اور جو ہر علی خان کی والدہ اور کامران خان کی دادی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ امیر مقام نے بیرسٹر گوہر علی خان، جو ہر علی خان اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات بلندی اور لواحقین کے لیے حبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی سالار خان، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ حاجی شاہ بخت روان خان سمیت دیگر پارٹی عہدیداران اور رہنما بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں، اس مشکل گھڑی میں میری ہمدردیاں اور دعائیں بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری ، سپیکر ایاز صادق ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:آزاد کشمیرانتخابات؛باغ،حویلی میں کل پولنگ ہو گی،راولا کوٹ،سدھنوتی کا الیکشن ملتوی

انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرما کر اعلی علیین میں مقام عطا فرمائے اور برادرم بیرسٹر گوہر، ان کی فیملی اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے قائم مقام چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماں کا بچھڑ جانا زندگی کا ایسا نا قابل تلافی صدمہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ بیرسٹر گوہر علی خان اور دیگر اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

ادھر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے سینیئر صحافی، پشاور پریس کلب کے سابق صدر سیف الاسلام سیفی کے بڑے بھائی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔