بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz)کھولنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا میں ہونے والی تجارت کے دوران تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زائد بڑھ کر 84 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی ایک فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

مزیدپڑھیں:الیکٹرک بائیک اور 10 ہزار روپے گھر بیٹھے کیسے حاصل کریں؟

دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں شامل آبنائے ہرمز کے مستقبل کے حوالے سے اب بھی صورتحال غیر واضح ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ نئے بحری راستوں کے تعین کے حوالے سے معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، تاہم امریکہ کو ابھی دیگر شرائط پوری کرنا ہوں گی۔