کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار نعمان حبیب کی بیٹیوں کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے پہلے حصے میں ان کی ایک بیٹی اپنے والد کی شرٹ کے بٹن بند کرکے ان کا ماتھا چومتی ہے پھر ویڈیو کے دوسرے حصے میں ان کی دونوں بیٹیاں نعمان حبیب کی ٹانگیں دبا رہی ہیں۔
اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’باپ، بیٹیوں کی پہلی محبت ہوتا ہے، میں بہت خوش قسمت باپ ہوں کہ میری دو بیٹیاں ہیں، الحمدللہ۔
باپ اور بیٹی کی محبت سے بھری اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ نعمان حبیب نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انہوں نے اپنا ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’’یہ زندگی ہے“ سے کیا تھا جس میں انہوں نے بھولا کا کردار نبھایا تھا۔
ان کی اہلیہ اَسماء بھی مختلف ڈراموں میں سپورٹنگ اداکار کے طور پر کام کرتی ہیں اور دونوں نے 2016 میں شادی کی تھی ان کی دو بیٹیاں ہیں۔









