بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چینی شخص کی زندہ مینڈک ڈرنک کی ویڈیو وائرل، صارفین حیران

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک عجیب و غریب فوڈ ویڈیو نے صارفین کو حیران اور پریشان کر دیا ہے، جس میں ایک چینی شخص مبینہ طور پر ایسے مشروب سے لطف اندوز ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس کے پلاسٹک کپ میں زندہ مینڈک(Frog) موجود ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پلاسٹک کپ ہاتھ میں پکڑ کر اسٹرا کے ذریعے مشروب پی رہا ہے، جبکہ ایک زندہ مینڈک کپ کے اندر موجود ہے۔


ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، کئی صارفین نے اس عجیب و غریب طریقے پر حیرت کا اظہار کیا، جبکہ بعض نے جانور کے ساتھ اس سلوک اور مشروب کے محفوظ ہونے سے متعلق سوالات بھی اٹھائے۔

مزیدپڑھیں:امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب

تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو چین کے کس علاقے کی ہے، مشروب میں زندہ مینڈک رکھنے کی وجہ کیا ہے اور یہ واقعہ کب پیش آیا۔

ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق بھی نہیں ہو سکی، اس لیے اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے تک حتمی رائے قائم کرنا مشکل ہے۔