میٹرو بس(Metro Bus) آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔
11 اگست سے میٹرو بس سروس بند کرنے کا اعلان فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے، آج میٹرو سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
اس سلسلے میں ویڈا اور پی ایم ٹی اے کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، اور فی الوقت میٹرو بس آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے، چناں چہ یہ سروس آج معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
مزیدپڑھیں:باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ نہر میں گرنے کا واقعہ، 6 افراد جاں بحق، 9 بچے لاپتہ
میٹرو بس سروس کی ممکنہ بندش کے معاملے پر ویڈا اور پی ایم ٹی اے کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، مذاکرات کے دوران بس سروس کے آپریشنز جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
تاہم اس سلسلے میں فریقین میں فیول اور دیگر معاملات پر مذاکرات جاری ہیں۔









