بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شگفتہ اعجاز کا زِپ لائن ایڈونچر، سوشل میڈیا پر دھوم

پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز(Shagufta Ejaz) کا زپ لائن ایڈونچر سوشل میڈیا پر زبان زدعام ہے، مداحوں کو حیران کر دینے کے ساتھ ساتھ اس تجربے نے کئی سوالات کو بھی جنم دیا ہے۔

زِپ لائن ایڈونچر اور نیا احساس

پاکستانی سینئر اداکارہ ان دنوں برطانیہ میں اپنی بیٹی کے ہاں چھٹیاں گزار رہی ہیں، جہاں انہوں نے مختلف تفریحی مقامات کی سیر کے ساتھ زِپ لائننگ کا دلچسپ تجربہ بھی کیا، جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

عقاب جیسا محسوس ہوا، سینئر اداکارہ

زِپ لائن رائیڈ مکمل کرنے کے بعد شگفتہ اعجاز نے اپنے تجربے کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خود کو عقاب جیسا محسوس ہوا اور وہ اس تجربے سے بہت محظوظ ہوئیں۔
ان کی بیٹی انیا نے بتایا کہ شگفتہ اعجاز ابتدا میں زِپ لائننگ کے لیے تیار نہیں تھیں اور انہوں نے کئی بار انکار کیا، تاہم بیٹی کے اصرار پر بالآخر انہوں نے یہ ایڈونچر آزمانے کا فیصلہ کیا۔
شگفتہ اعجاز نے بھی اعتراف کیا کہ انہیں زِپ لائننگ کا تجربہ بہت پسند آیا اور وہ خوش ہیں کہ ان کی بیٹی نے انہیں اس کے لیے آمادہ کیا۔

مزیدپڑھیں:پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس کی وردی تبدیل ہوگئی

بالآخر اپنے خوف کو شکست دے دی

اداکارہ نے اپنے ولاگ کے عنوان میں لکھا کہ انہوں نے بالآخر اپنا خوف شکست دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

شگفتہ اعجاز کا زِپ لائن ایڈونچر اور اس کے بعد کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
بہت سے مداحوں نے سینئر اداکارہ کو زندگی بھرپور انداز میں گزارنے اور نئی سرگرمیوں کا تجربہ کرنے پر سراہا، جبکہ بعض صارفین نے ان کی عمر اور زِپ لائننگ کی حفاظت کے حوالے سے تنقید بھی کی۔
کچھ صارفین نے ان کی بیٹی انیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہیں اپنی والدہ کو اس سرگرمی پر مجبور نہیں کرنا چاہیے تھا، جبکہ دیگر مداحوں نے انیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو نئے تجربات اور تفریحی سرگرمیوں میں شامل کرتی ہیں۔

اداکارہ کا کیریئر ،،، ایک نظر

شگفتہ اعجاز پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرچکی ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں آنگ، کشکول، جنگلوس، خالہ کلثوم کا کنبہ، اوپر گوری کا مکان، زندگی دھوپ تم گھنا سایہ، زندان، میرے داماد، میری بہوائیں اور بیٹی سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔
اداکارہ کو مقبول کامیڈی ڈرامہ بلبلے میں بھی ان کی اداکاری کے باعث مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے، جبکہ وہ حالیہ دنوں میں ڈرامہ بس تیرا ساتھ ہو میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔