بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر نے ہزار سے زائد اہلکاروں کے لیے فوجی اعزازات، قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کی منظوری دیدی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ، صدرِ مملکت نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی۔

مزیدپڑھیں:سائنس دانوں نے کائنات میں ہمارے نظام شمسی جتنا بڑا ’بلیک ہول اسٹار‘ دریافت کرلیا

صدر زرداری نے یومِ آزادی اور عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی کی منظوری بھی دی۔

صدرِ مملکت نے مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی منظوری دی۔