انسٹاگرام(Instagram) نے ایک دہائی بعد اپنے لوگو کا جدید ڈیزائن متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ڈیزائن کا مقصد پلیٹ فارم کی بصری شناخت کو مزید جدید اور نمایاں بنانا ہے۔
میٹا، جو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی ہے، نے گزشتہ ہفتے اپنا نیا لوگو متعارف کرایا ہے، دس سال میں یہ پہلی بار ہے کہ اس مواد شیئر کرنے والی ایپ کے لوگو کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا ’’ایپ کے اوپری حصے میں موجود ورڈ مارک دس سال سے تبدیل نہیں ہوا تھا، اس لیے اب اسے تازہ کرنے کا وقت آ گیا تھا۔‘‘ موسیری نے مزید کہا ’’یہ زیادہ صاف ستھرا اور جدید ہے، جب کہ اس میں اصل ڈیزائن کی جھلک اور وہ سادگی اور کاریگری بھی موجود ہے جو ہمیشہ سے انسٹاگرام کی شناخت رہی ہے۔‘‘
مزیدپڑھیں:پاکستان کی پہلی ایف آئی آر کی انوکھی سالگرہ، حیرت انگیز کہانی
If you’re curious why Instagram changed their wordmark today, it’s because schools stopped teaching cursive ~10 years ago so GenZ+ can’t read it pic.twitter.com/IstbVomTFL
— aneri (@0xaneri) August 14, 2026
پوسٹ پر آنے والے تبصروں میں لوگوں نے نشان دہی کی کہ نئے لوگو میں ’’r‘‘ حرف ’’z‘‘ جیسا دکھائی دیتا ہے۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسٹاگرام نئے لوگو کی جگہ مسائل حل کرے جیسے الگورتھم کو درست کیا جائے، اس کے لیے آپ اپنے ملازمین کو چھ ہندسوں والی تنخواہیں دے رہے ہیں۔









