بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلپائن، جب آکٹوپس نے ایک ماہی گیر کے چہرے کو بری طرح جکڑ لیا

آکٹوپس کو بغیر ریڑھ کی ہڈی والے جانداروں میں سب سے زیادہ ذہین سمجھا جاتا ہے۔مگر اس کے متعدد بازو کافی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ماہی گیر کے چہرے کو 8 بازوؤں والے آکٹوپس نے جکڑ لیا تھا اور اسے اپنی جان بچانے کے لیے ڈنڈے کو سمندری جاندار پر مارنا پڑا۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر جیسیر کیروانٹس ایک کشتی پر سوار تھے جب آکٹوپس نے اچانک چہرے کو بری طرح جکڑ لیا۔ماہی گیر نے آکٹوپس کو ہٹانے کی بھرپور کوشش کی جس کے بازو پورے چہرے پر پھیل گئے تھے جبکہ منہ سمندری جاندار کے جسم میں چھپ گیا تھا۔

سانس رکنے سے بچنے کے لیے ماہی گیر نے ایک ڈنڈے کو پکڑا اور کئی بار آکٹوپس کو اس سے مارا تاکہ اس کی گرفت ڈھیلی ہوسکے۔آکٹوپس نے جلد گرفت ختم کر دی اور ماہی گیر نے خود کو چھڑا کر اسے سمندر میں واپس پھینک دیا۔

اس کے بعد وہ اپنی سانس بحال کرنے لگا جو کہ آکٹوپس کی لگ بھگ جان لیوا گرفت کے باعث اکھڑ چکی تھی۔جیسیر کیروانٹس نے بتایا کہ ‘میں نے اس آکٹوپس کو پکڑا تھا جسے قابو میں رکھنا بہت مشکل تھا، اس نے میرے چہرے کو لگ بھگ چیر کر رکھ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:اپنی فیڈ سے یوٹیوب شارٹس کو کیسے ڈس ایبل کریں؟ باآسانی ممکن ہے

ماہی گیر نے اس آکٹوپس کو فلپائن کے Puerto Princa جزیرے کے قریب 10 جولائی کو پکڑا تھا۔آکٹوپس بہت زیادہ ذہین ہوتے ہیں جن کا جسم لچکدار ہوتا ہے جبکہ اپنے شکار کو کسی بھی سطح پر بہت سختی سے جکڑ لیتے ہیں۔اس جاندار کا ہر ہاتھ کسی ویکیوم کی طرح سطح کو جکڑ لیتا ہے اور ہر ہاتھ کو ہٹائے بغیر اسے ہٹانا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔