پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam)کی انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس سے مشروط ہوگئی۔
بابر اعظم کو پریکٹس میچ کے دوران انگلی پر گیند لگی تھی جس کے بعد انہوں نے بیٹ چھوڑ دیا اور تکلیف میں دکھائی دیے جس پر میڈیکل ٹیم نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ایک ماہ کے دوران بابر اعظم کے ہاتھ پر گیند لگنے کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی انہیں ہاتھ پر گیند لگی تھی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کا نیا ڈیجیٹل والٹ ’زی والٹ‘ کیا ہے، صارفین کو کیا سہولیات ملیں گی؟
فاسٹ بولر محمد عباس کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ میچ کے روز پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔









