بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خلیجی ممالک میں یکم محرم الحرام کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں ہفتے کے روز یکم محرم الحرام کے موقع پرعام تعطیل کااعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق نئے اسلامی سال 1444سن ہجری کے آغاز پر سرکاری طور پر دی جانے والی چھٹی کے موقع پر ملازمین کی تنخواہوں سے کوئی کٹوتی نہیں کی جائیگی۔
سعودی عرب میں جمعرات کے روز چاند کی رویت نہ ہو نے پر 1443سن ہجری ذی الحجہ کا اختتام جمعے کے روز ہوا۔ دیگر خلیجی ممالک میں بھی چاند نظر نہیں آیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی یکم محرم الحرام ہفتے کو ہوگا، حکومت کی طرف سے نئے اسلامی سال کے آغاز پر عام تعطیل کا اعلان کیاگیاہے۔اسلامی سال 1444ہجری کےآغاز پردی جانے والی سرکاری تعطیل سے کا اطلاق تمام سرکاری و غیر سرکاری ملازمین پر ہوگا،حکومتی اعلان کے مطابق تمام ملازمین کو اس دن کا معاوضہ بھی اداکیا جا ئے گا۔
متحدہ عرب امارات میں ماہرین فلکیات کی طرف سے یکم محرم الحرام ہفتے کے روز ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔