پشاور: لنڈی کوتل میں فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والے مبینہ ملزم زاہد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ لنڈی کوتل میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم پر شہریوں کی مبینہ کردار کشی اور بلیک میلنگ کا الزام ہے۔
ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم مبینہ طور پر نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کرتا تھا، متاثرین سے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ اور دھمکیاں دینے کا بھی الزام ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق فیک اکاؤنٹس کے مبینہ نیٹ ورک کے سرغنہ زاہد کا سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف شاہ فہد کی درخواست پر تحقیقات کی گئیں۔
مزید پڑھیں:کنگنا رناوت کا وار: ’تربیت‘ پر سوال اٹھانے کے بعد تاپسی پنوں کو ’سستی کاپی‘ کہہ دیا
پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔








