بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحاق ڈار 6 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ روانہ، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دورے میں برطانوی وزیر خارجہ ایڈملی بینڈ اور برطانیہ کے وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سے ملاقات کریں گے۔

نائب وزیر اعظم برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقات میں صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل شرلی آئیکوربوچوے سے بھی ملیں گے۔

مزید پڑھیں:چینی سائنسدانوں کی’’ انقلابی تھراپی ‘‘ ہارٹ فیلیئر90 فیصد ریورس کرسکتی ہے

ترجمان کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔