بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی بڑھ گئی

ملک بھر میں مون سون بارشوں(Rain) کا سلسلہ رکنے سے جڑواں شہروں میں ایک بار پھر حبس اور گرمی نمایاں ہوگئی، جبکہ مری اور گلیات میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار اور رات کے درجہ حرارت میں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم سوات، کوہستان، بٹگرام، شانگلہ اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:نیوزی لینڈ کا 16 سال سے کم عمر افراد کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا فیصلہ

کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کی ساحلی پٹی پر مطلع ابرآلود رہنے اور بعض مقامات پر بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔