بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ کی پیپلز پارٹی کو اہم عہدوں کی پیشکش

آزاد کشمیر(Azad kashmir) میں حکومت سازی کے حوالے سے سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ گئی ہے، اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان پیپلز پارٹی سے بیک ڈور رابطے کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے اور انہیں صدرِ آزاد کشمیر اور ڈپٹی اسپیکر سمیت اہم عہدے دینے کی پیشکش کی ہے۔

تاہم، اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے آزاد کشمیر سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی یہ پیشکش مسترد کر دی ہے اور اسمبلی میں بطور اپوزیشن بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:فیفا صدر سے ملاقات کے فوراً بعد رونالڈو کے عجیب تاثرات

آزاد کشمیر: مخصوص نشستوں پر کون کون مدمقابل؟
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے آئندہ کے لیے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا تہیہ کیا ہے۔

پی پی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت بعض حلقوں میں دوبارہ انتخاب سے مشروط ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے مطابق ن لیگ نے مظفرآباد مذاکرات کے طے شدہ اور تسلیم شدہ نکات پر بھی عمل درآمد نہیں کیا۔