بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشین، سیلمانزئی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 پنجابی مزدور قتل، ملزمان فرار

پشین کے علاقے سرانان کے قریب سلیمانزئی میں مسلح دہشتگردوں نے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے پانچ مزدوروں کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی مزدوروں کو ابتدائی طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاشوں اور زخمی کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا فیلڈ مارشل کو فون، مذاکرات کیلئے اثر و رسوخ کے استعمال کی درخواست: رائٹرز

ایس ایچ او سرانان کے مطابق مقتولین کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔