بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہتھکڑیوں میں جکڑے برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس(Brydon Carse) ڈربی کے نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑی لگی حالت میں سامنے آنے والی ویڈیو کے بعد پاکستان کے خلاف لارڈز میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

برائیڈن کارس کو ہفتے کی شب ڈرہم کی جانب سے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کے خلاف کامیابی کے بعد ڈربی کے ایک نائٹ کلب کے باہر پولیس اہلکاروں کے گھیرے میں دیکھا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تحقیقات کا اعلان کیا اور معاملہ آزاد کرکٹ ریگولیٹر کو بھی بھیج دیا۔


کرکٹ ریگولیٹر نے بھی واقعے کی تحقیقات کی تصدیق کردی ہے۔ ای سی بی کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے اور واقعے کے حقائق سامنے آنے تک برائیڈن کارس دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزیدپڑھیں:لارڈز کے میدان میں ٹیسٹ کرکٹ کا انوکھا واقعہ، ایک ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹ کیپر

کارس کی جگہ فاسٹ بولر سونی بیکر کو انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق برائیڈن کارس کو واقعے کے سلسلے میں گرفتار یا کسی فوجداری جرم کا چارج عائد نہیں کیا گیا۔ ڈربی شائر پولیس نے بھی تاحال واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔