بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گرل فرینڈ کے 3 ہزار 400 ’بوسے‘ عاشق کو مہنگے پڑگئے، پولیس نے چالان کرکے گاڑی دھلوا دی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک شخص کی گاڑی(car) اس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی جب اس کی پوری بیرونی سطح پر لپ اسٹک سے بنائے گئے تقریباً 3 ہزار 400 بوسوں کے نشان نظر آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی کے مالک آدتیہ سکاروار کی گرل فرینڈ نے ایک غیر ملکی سوشل میڈیا ٹرینڈ سے متاثر ہوکر گاڑی کو منفرد انداز میں سجانے کا فیصلہ کیا۔ گاڑی پر ایک ایک کرکے ہزاروں بوسوں کے نشانات بنائے گئے، جس میں تقریباً چار گھنٹے لگے۔


گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے تصاویر میں موجود رجسٹریشن نمبر کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگایا اور اسے تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے گاڑی کے مالک کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 500 بھارتی روپے کا چالان کردیا۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کی پنک سالٹ کی برآمدات 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

پولیس کارروائی کے بعد آدتیہ سکاروار نے اپنی غلطی تسلیم کرلی جس کے بعد گاڑی پر موجود تمام لپ اسٹک کے نشانات صاف کرکے اسے دھو دیا گیا۔