انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 52 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں گزشتہ کاروباری روز امریکی ڈالر 277 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا
نئے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی اور اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 52 پیسے رہا۔
معاشی ماہرین کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ معمول کا حصہ ہے۔ درآمدی ادائیگیوں، زرمبادلہ کی طلب و رسد اورعالمی مالیاتی مارکیٹ کے رجحانات کے باعث روپے کی قدر میں روزانہ کی بنیاد پر معمولی تبدیلیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دن ایرانی ریال کی خرید و فروخت کرنے والوں کیلئے بری خبرآئی، ایران کی کرنسی مسلسل گراوٹ کے بعد تاریخ کی کم ترین سطح پرآ گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی کرنسی کی بڑی غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں تیزی سے گراوٹ جاری ہے، ایک امریکی ڈالر 20 لاکھ ایرانی تومان سے تجاوزکرگیا۔
مزید پڑھیں:مریم نواز کا دورہ چین، زراعت و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
ڈالر گزشتہ ہفتے کے آغاز میں تقریباً 1.865 ملین ریال پر ٹریڈ کررہا تھا، یعنی ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں اس میں 7 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ڈالر تقریباً 958,000 ریال سے دگنا ہو چکا ہے۔









