اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزیراعظم شہبازشریف بلوچستان جائیں گے، وزیراعظم جھل مگسی کا دورہ کریں گے ۔جہاں وہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا معائینہ کریں گے۔ وفاقی وزرا ءاور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔قبل ازیں وزیراعظم کی روانگی موسم کی خرابی کی وجہ سے مؤخر ہو گئی تھی موسم میں بہتری ہوتے ہی وزیراعظم بلوچستان روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بلوچستان ، سیلاب زدگان کے لئے ریلیف کا جائزہ لیں گے








