وزیراعظم شہبازشریف سے اعلیٰ سطح کے سعودی کاروباری وفد نے ملاقات کی ، جس دوران اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان مشترکہ تعاون کیلئےیہ بہترین اورموزوں ترین وقت ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کےچیئرمین منصور بن محمد آل سعود نے کی۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی عرب کےساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنےکےخواہاں ہیں۔ امید ہے یہ دورہ مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پردستخط کی راہ ہموارکرےگا۔ سعودی وفد نے زراعت،بندرگاہوں،ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ اورتوانائی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:آئین کہتا ہے صوبائی حقوق میں اضافہ ہو گا کمی نہیں ہو سکے گی، مولانا فضل الرحمان
شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔۔ سعودی وفد اپنے دورے کے دوران اعلیٰ حکومتی نمائندوں اوراسٹیک ہولڈرزسے بھی ملاقاتیں کرے گا۔









