بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رسول اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت عالمِ انسانیت کیلئے اللّٰہ کریم کا سب سے بڑا انعام ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز(Maryam Nawaz) نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک ساعتیں ہر مسلمان کے لیے سعادت کا باعث ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت سے کائنات کا ذرہ ذرہ مہک اٹھا، آپ ﷺ کی ولادتِ باسعادت عالمِ انسانیت کے لیے اللّٰہ کریم کا سب سے بڑا انعام ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ نے کمزوروں کو معاشرے میں عزت اور وقار کا مقام عطا کیا۔

مزیدپڑھیں:بات پہلی بیوی بننے کی نہیں بات واحد بیوی ہونے کی ہے: مشال خان

مریم نواز کے مطابق آپ ﷺ کی ولادتِ باسعادت نے خرافات کے بتوں کو گرایا اور توحید کی شمع روشن کی۔