بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں چاندی مہنگی،سوناسستا ہوگیا

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کی کمی سے 4605 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے ہوگئی۔

مزیدپڑھیں:کراچی: بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 7329 روپے ہوگئی۔