وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پرمنظورشدہ آسامیاں خالی ہونےکا انکشاف ہواہے، سٹاف کی کمی صحت کے نظام کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاغذوں میں سینکڑوں منظور شدہ پوسٹیں موجود ہیں مگر عملی طور پر بڑی تعداد خالی ہے، اسلام آباد میں تقریبا 39 فیصد منظور شدہ طبی عملے کی آسامیاں خالی ہیں۔
پمزمیں منظور شدہ 2453 آسامیوں میں سے صرف 1490 پر بھرتیاں ہوئیں جبکہ 963 خالی ہیں۔ ڈاکٹروں کی 385 اور نرس کی 363 اسامیاں خالی ہیں ۔
مزید پڑھیں:سورۃ رحمٰن کی روزانہ تلاوت : کینسر سے صحتیابی میں اہم کردار ادا کیا، نعمان اعجاز
پمز میں ڈاکٹرز کی منظور شدہ آسامیاں 852 جبکہ 467 ڈاکٹر ہی کام کر رہے ہیں، نرسز کی 1093 منظور شدہ آسامیوں پر بھی 730 نرسیں تعینات ہیں۔ پیرامیڈیکل اسٹاف کی 508 آسامیوں میں سے 293 پر بھرتی کی گئی جبکہ 215 خالی ہیں ۔








