یوفون اور ٹیلی نار کے نیٹ ورک جلد ایک ہونے جا رہے ہیں، صارفین کو پیغامات موصول ۔ یوفون اور ٹیلی نار کے انضمام کے بعد صارفین کو وسیع کوریج، مضبوط سگنل اور بہتر نیٹ ورک کی سہولت ملنے کا امکان۔ ٹیلی نار کی جانب سے صارفین کو موبائل فون پر اہم پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
جن میں یوفون اور ٹیلی نار کے نیٹ ورک کے جلد ایک ہونے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔صارفین کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’یوفون اور ٹیلی نار کے نیٹ ورک آپ کے علاقے میں جلد ایک ہونے جا رہے ہیں، جس سے ملے گی آپ کو مزید وسیع کوریج، مضبوط سگنل اور بہتر نیٹ ورک کا تجربہ۔‘‘
پیغام میں صارفین کا ساتھ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے درمیان انضمام کا عمل مکمل ہوچکا ہے، جس کے بعد دونوں کمپنیوں کے نیٹ ورک اور آپریشنز کو یکجا کرنے کی جانب پیش رفت جاری ہے۔
مزید پڑھیں:کینیڈا: پاکستانی نژاد پارلیمنٹیرین سلمیٰ زاہد کی گاڑی نامعلوم افراد نے جلا دی
ٹیلی نار صارفین کو موصول ہونے والے تازہ پیغامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف علاقوں میں دونوں نیٹ ورکس کو یکجا کرنے کا عملی مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے۔نیٹ ورک کے انضمام کے بعد صارفین کو بہتر کوریج، مضبوط سگنلز اور زیادہ مستحکم موبائل سروسز فراہم ہونے کی توقع ہے، تاہم سہولیات کی دستیابی علاقے کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی









