بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چلتی مال بردار گاڑی سے فلمی انداز میں ڈکیتی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مصر(egypt) کے دارالحکومت قاہرہ میں چلتی مال بردار گاڑی سے سامان چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے صارفین نے ’’ہالی ووڈ اسٹائل چوری‘‘ کا نام دے دیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان چلتی گاڑی کے قریب پہنچ کر اس کا دروازہ کھولتے ہیں اور سامان نکال کر ایک پک اَپ گاڑی میں منتقل کرتے ہیں، جس کے بعد فرار ہوجاتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مصری وزارتِ داخلہ کے مانیٹرنگ یونٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کیں۔

مزیدپڑھیں:آئی سی سی نے کرکٹر آصف خان پر پابندی عائد کردی


مصری پولیس کے مطابق ملزمان کا سراغ ملنے کے بعد قاہرہ کے قریب القَلَج کے علاقے میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی، جس میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔