بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شدید گرمی، کئی علاقوں میں 16 ، 16 گھنٹےلوڈشیڈنگ، عوام بے حال

اسلام آباد:ملک بھر میں شدید گرمی اور حبس کی لہر کے دوران بجلی کے شدید شارٹ فال کے باعث طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 6 سے 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ۔

رات کے اوقات میں غیر اعلانیہ بندش سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی میں پاور کٹس سے سب سے زیادہ ملک کے جنوبی علاقے، جنوبی پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ متاثر ہیں۔

جہاں بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے، بڑے شہروں میں اوسطاً 6 گھنٹے بجلی جبکہچھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں دورانیہ 12 گھنٹے تک ہے، شدید نقصانات والے فیڈرز پر 12 سے 16 گھنٹے تک بجلی بند رکھی جا رہی ہے۔

پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کا پورا نظام اس وقت آر ایل این جی کارگو کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار ہے، آر ایل این جی کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوا ر میں تقریباً 3 ہزار 600 میگاواٹ کی ہنگامی کمی واقع ہوئی ہے۔

جبکہ منگلا ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بھی پیداوار تقریباً 195 میگاواٹ کم ہے، بجلی کی فراہمی میں بہتری کا تمام تر انحصار آر ایل این جی کارگو کی بروقت آمد اور گرڈ سے منسلک ہونے پر ہے جس کے بعد پیداوار بحال ہو سکے گی۔

دوسری جانب ترجمان واپڈا نے ملک کے اہم آبی ذخائر اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں اس وقت قابلِ استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 کروڑ 13 لاکھ 99 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا میں پانی کی سطح 1,550 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 55 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ ہے، دریائے سندھ میں پانی کی آمد و اخراج 1 لاکھ 82 ہزار 100 کیوسک ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ منگلا میں پانی کی سطح 1,219.30 فٹ اور ذخیرہ 55 لاکھ 34 ہزار ایکڑ فٹ ہے، دریائے جہلم میں آمد 19,700 اور اخراج 7,400 کیوسک ہے، چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 648.50 فٹ اور ذخیرہ 2 لاکھ 85 ہزار ایکڑ فٹ ہے

مزید پڑھیں:ایران کیخلاف فوجی آپریشنز کو مزید طول دینا خطرناک ہوسکتا ہے، امریکی فوجی حکام

، پانی کی آمد 1 لاکھ 98 ہزار 700 اور اخراج 1 لاکھ 80 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ مرالہ کے مقام پر چناب میں آمد 72,100 اور اخراج 50,000 کیوسک ہے، جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں آمد و اخراج 22,400 کیوسک ہے۔