اگر سرکاری اسپتال اور تعلیمی ادارے واقعی اچھے ہیں توحکمران اپنے بچوں کو وہاں کیوں نہیں بھیجتے؟ شاہد آفریدی سابق کرکٹر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری اسپتال اور تعلیمی ادارے واقعی اتنے ہی اچھے ہیں تو اقتدار میں بیٹھے لوگ اپنے بچوں کو وہاں کیوں نہیں بھیجتے؟
ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 14 بچے جان سے چلےگئے، انکوائری رپورٹ سامنے آچکی ہے، متعلقہ افسران کو معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے، لیکن کوئی بھی کارروائی ان معصوم جانوں کو واپس نہیں لاسکتی۔
مزید پـڑھیں:پاکستان کو 16 سال بعد لارڈز کے ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی صحت اور تعلیم کے یکساں معیار کا حقدار ہے۔








