چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری تعلقات کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔
دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:ثانیہ اشفاق کا عماد وسیم کی شادی اور بے وفائی پر کھل کر اظہار، اہم انکشافات
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اسٹریٹجک کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے۔









