شمالی قبرص کے ساحل کے قریب ایک کشتی(boat sink) الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 23 لاپتا ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم ریسکیو کیے گئے ایک مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کشتی الٹنے سے قبل اس کے اگلے حصے میں ایک زوردار دھماکا ہوا تھا۔
یہ کشتی شمالی قبرص کی بندرگاہ سے ترکیے کے لیے روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ساحل سے 6.5 کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوا۔
مزیدپڑھیں:جرمنی نے اسپین کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیر اعظم اونال اوستل نے ترک میڈیا کو بتایا کہ کشتی پر مجموعی طور پر 267 افراد سوار تھے جن میں سے 23 تاحال لاپتا ہیں۔161 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 76 افراد بحفاظت اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچ چکے ہیں۔









