اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی کے جن کو عمران خان نے بوتل سے نکالا تھا۔
ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈیم کے نام پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ کیا، عمران خان نے پیسے خفیہ اکاؤنٹس میں رکھ کر استعمال کیے، عمران خان نے انقلاب لانے کے نام پر اربوں روپے ہتھیا لیے۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی ٹمپرنگ کی، عمران خان معیشت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم عمران خان کا بوجھ اٹھانے جا رہے ہیں کیونکہ یہ لوگ ہمارے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی معیشت کو بچانے کی کوشش کی جس میں کامیاب ہوئے، مہنگائی کے جن کو عمران خان نے بوتل سے نکالا تھا۔
مہنگائی کے جن کو عمران خان نے بوتل سے نکالا تھا، احسن اقبال








