کوئٹہ : وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان ریلوے اور حکومتِ بلوچستان کے اشتراک سے 3 ارب روپے کی لاگت سے سریاب تا کچلاک ریلوے منصوبہ صرف 120 دن میں مکمل کر لیا گیا ہے۔
منصوبہ بلوچستان میں ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ تاریخیکتب اور دستاویزی فلمیں دریافت کرنا
منصوبے کے تحت سریاب تا کچلاک 32 کلومیٹر ریلوے ٹریک کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے ساتھ ٹریک کے پشتوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کام کیا گیا۔ سریاب اور کچلاک ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا گیا جبکہ دونوں مقامات پر نئے ٹرن ٹیبلز کی تعمیر، تنصیب اور کمیشننگ مکمل کی گئی۔
اس کے علاوہ شیخ ماندا اور بلیلی ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن، G.O.R ہالٹ اسٹیشن کی تعمیرِ نو، سولرائزیشن، برقی کام، نئے فرنیچر اور بینچز کی تنصیب مکمل کی گئی، جبکہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن بھی منصوبے میں شامل ہے اور لورِ کراز ہالٹ اسٹیشن پر تعمیراتی و تکمیلی کام انجام دیا گیا ہے۔
انشاء اللہ جناح پیپلز ٹرین جلد اسی اپ گریڈ شدہ روٹ پر چلائی جائے گی، جس سے بلوچستان کے عوام کو بہتر، آسان اور جدید سفری سہولیات کے ساتھ مضبوط ریلوے رابطہ میسر آئے گا۔بلوچستان میں ریلوے کی بحالی وزیراعظم محمد شہباز شریف کے مضبوط رابطوں اور جامع ترقی کے وژن کی عملی تعبیر ہے۔
مزید پڑھیں:ناقص کارکردگی، ہیڈکوچ، بولنگ کوچ سمیت ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا گیا
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بہتر، آسان اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا پاکستان ریلوے کی ترجیح ہے۔ تاریخیکتب اور دستاویزی فلمیں دریافت کرنا









