اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن سمیت پی ڈی ایم کی جماعتوں کے لیے نئی مشکل پیدا ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک عبد الغفار ڈوگر نے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے، این اے 157 سے سید علی موسی گیلانی پیپلز پارٹی کے امیدوار نامزد ہوچکے ہیں۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا کے صاحبزادے علی موسی گیلانی پی ڈی ایم کے ممکنہ متفقہ امیدوار ہیں، عبدالغفار ڈوگر نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔اس حوالے سے عبد الغفار ڈوگر کا کہنا ہے کہ امید ہے مسلم لیگ ن مجھے ٹکٹ دے گی، میں سیٹ جیت کر دوں گا، مسلم لیگی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے، میرے دوست اور احباب حلقہ کے عوام علی موسی گیلانی کی حمایت پر بالکل تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ٹکٹ جاری نہ کی تو آزاد الیکشن لڑوں گا، پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے۔
ن لیگ سمیت پی ڈی ایم کی جماعتوں کے لیے نئی مشکل پیدا ہوگئی








