بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش، مختلف علاقوں میں سڑکوں پرپانی جمع

اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش (Rain)سے مختلف علاقوں میں سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا۔

مسلسل 2 دن بارش کے بعد اسلام آباد میں آج رات پھر بارش نے جل تھل ایک کر دیا ہے۔اس کے علاوہ مالاکنڈ اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی ۔

اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں 5ستمبر کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

یاد رہے کہ منگل کو بھی راولپنڈی میں 230ملی میٹر بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں تھیں ، گاڑیاں ڈوب گئیں ، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا ۔

بدھ کو بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔