بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد،پروین شاکر روڈ پر کھلا مین ہول، حادثے کا خدشہ

وفاقی دارالحکومت کے پوش ترین سیکٹرایف سیون ون(F7/1)، گلی نمبر 29، پروین شاکر روڈ پر کھلا مین ہول شہریوں کے لیے خطرے کی علامت بن گیا، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق اہم شاہراہ پر مین ہول کئی عرصے سے کھلا پڑا ہے، تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے اسے تاحال بند نہیں کیا گیا۔ کھلے مین ہول کے باعث موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو شدید خطرات کا سامنا ہے، جبکہ رات کے اوقات میں صورتحال مزید سنگین ہوجاتی ہے کیونکہ کم روشنی کے باعث مین ہول نمایاں نہیں رہتا۔

مزیدپڑھیں:معروف ‘فیمنسٹ’ لیڈر گلوریا اسٹائنم انتقال کر گئیں

شہریوں کا کہنا ہے کہ مصروف سڑک پر کھلا مین ہول کسی بھی وقت جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے، خصوصاً موٹر سائیکل سواروں کے اس میں گرنے کا خدشہ موجود ہے۔ شہریوں نے سی ڈی اے کی مبینہ غفلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک مقام پر فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ انتظامیہ اور Capital Development Authority (CDA) حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مین ہول کو فوری طور پر بند کیا جائے اور عارضی طور پر اس کے اطراف حفاظتی رکاوٹیں نصب کی جائیں تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو کسی حادثے کا انتظار کرنے کے بجائے پہلے ہی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے چاہئیں۔ ان کے مطابق شہر کی اہم شاہراہوں اور گلیوں میں موجود تمام کھلے مین ہولز کا فوری سروے کرکے انہیں محفوظ بنایا جانا ضروری ہے۔