بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 344 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 8 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 39 ڈالر بڑھنے کے بعد 4 ہزار 466 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کا براہِ راست اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے، جہاں عالمی نرخوں اور دیگر معاشی عوامل کے باعث قیمتوں میں تبدیلی دیکھنے میں آتی ہے۔