بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‏اسحاق ڈار کی لاہور رہائش گاہ دوبار پناہ گاہ میں تبدیل

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیرخزانہ ‏اسحاق ڈار کی لاہور رہائش گاہ دوبار پناہ گاہ میں تبدیل کردی گئی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے رواں سال بارہ مئی کو اسحاق ڈار کی گلبرگ لاہور میں واقع رہائش گاہ ہجویری ہاؤس میں قائم پناہ گاہ ختم کی گئی تھی ۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ہجویری ہاؤس میں قائم کی گئی پناہ گاہ ختم کرکے گھر کی صفائی کرائی تھی ۔یاد رہے کہ اسحاق ڈارکی گلبرگ میں واقع ہجویری ہاؤس کو نیلام کرنیکے لیے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔