بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدصورت ترین کتا ونر قرار

کیلی فورنیا: امریکا میں 6 سالہ پگ نسل کے کتے جِنی لو نے ’دنیا کے بدصورت ترین کتے‘ کا اعزاز جیت لیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا روزا میں سال 2026 کے ’دنیا کے بدصورت ترین کتے‘ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف نسلوں کے کتوں نے حصہ لیا۔

مقابلے میں 6 سالہ پگ نسل کے کتے جِنی لو کو فاتح قرار دیا گیا، جِنی لو کی مالکن مشیل گریڈی نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہونگے

مقابلہ جیتنے پر جِنی لو کی مالکن کو سپانسر کی جانب سے 5 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی گئی, مقابلے کا مقصد کتوں کی ظاہری شکل کے بجائے ان کی منفرد خصوصیات اور انفرادی خوبصورتی کو اجاگر کرنا بھی ہے۔