بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی، آؤٹ سورس ملازمین کی کم ازکم اجرت بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے آؤٹ سورس ملازمین کی کم از کم اجرت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی اے اے نے آؤٹ سورس ملازمین کی نئی کم از کم اجرت کے نفاذ کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سیکیورٹی اور دیگر آؤٹ سورس ملازمین کو کم ازکم 40 ہزار 700 روپے ماہانہ ملیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پی اے اے میں نئی کم از کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2026 سےہوگا، موجودہ اور توسیع شدہ آؤٹ سورس معاہدوں پر نئی کم سےکم اجرت لاگو ہوگی۔

پی اے اے کے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے ملازمین کی تفصیلی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی اے اے نے تمام آؤٹ سورس کنٹریکٹرز کو نئی اجرت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں:گوجرانوالہ: سابق جیل سپرنٹنڈنٹ سے 1 کروڑ کیش، 3 کروڑ سے زائد کی گاڑیاں برآمد

واضح رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سےکم ازکم اجرت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔