بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، پابندی لگنے کا امکان

شہرت یافتہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔تفصیلات کے مطابق اپریل میں ایشین بیچ گیمز کے دوران انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ ہوا تھا۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ریسلر کے موقف سے واڈا کے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں پابندی لگ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق گیمز سے پہلے انعام بٹ نے آنکھوں کے علاج کے لیے ادویات لی تھیں تاہم ان ادویات کا قوت بڑھانے کے معاملے سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کی فہرست، میڈیکل اسکینز اور ڈاکٹری نسخے کے بارے میں انعام بٹ نے واڈا کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کی 6 سال بعد بڑی اسکرین پردبنگ واپسی

ڈوپنگ معاملات پر وضاحت کے لیے انعام بٹ اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ حکام کےدرمیان بات چیت جاری ہے۔ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی وضاحت سے مطمئن نہ ہوئی تو پابندی لگ سکتی ہے