بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرا دیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے نرخوں میں نمایاں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باضابطہ اعلامیہ وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔وزارتِ توانائی کی پریس ریلیز کے مطابق، اوگرا کی جانب سے طے کردہ نئے طریقہ کار کے تحت ایکس ڈیپو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 8 ستمبر 2026 کیلئے ہوگا۔

نئے نرخوں کے تحت پٹرول (موٹر اسپرٹ) کی فی لیٹر قیمت میں 12.90 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 345.87 روپے سے بڑھ کر 358.77 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزیل (HSD) کی قیمت میں 3.72 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزیل کی نئی قیمت 378.05 روپے سے بڑھ کر 381.77 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس حالیہ اضافے کے باعث عوام پر معاشی بوجھ مزید بڑھنے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔