بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کولمبیا، چغلیوں کا کاروبار، خاتون نے کمائی سے 2 گھر بھی خریدلیے

کولمبیا کی ایک 67 سالہ خاتون نے چغلیوں کی عادت کو ایسا کاروبار بنایا کہ کمائی سے مبینہ طور پر دو گھر خریدنے میں کامیاب ہوگئیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مریم نامی خاتون صبح سویرے اپنا نوٹ بک لے کر گھر کے باہر بیٹھ جاتی ہیں اور محلے میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کر دیتی ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کون کہاں جا رہا ہے، کس سے کیا بات ہوئی اور محلے میں کون سا نیا معاملہ چل رہا ہے، مریم اپنے نزدیک اہم سمجھی جانے والی معلومات نوٹ کرتی ہیں اور پھر یہی ’محلے کی خبریں‘ دلچسپی رکھنے والے افراد تک پہنچانا ان کی کمائی کا ذریعہ بن چکا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مریم نے انٹرویوز میں دعویٰ کیا کہ برسوں تک رقم بچانے، اردگرد ہونے والے واقعات سے باخبر رہنے اور مقامی لوگوں کی تازہ معلومات جاننے کی دلچسپی نے انہیں مالی فائدہ پہنچایا۔ ان کے مطابق اسی کمائی اور مسلسل بچت کی بدولت وہ بالآخر دو مکانات خریدنے میں کامیاب ہوئیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دلچسپ بات یہ ہے کہ مریم کے اس انوکھے کام کے باعث کبھی کبھار پڑوسیوں کے ساتھ تلخی بھی ہو جاتی ہے مگر ان کے خلاف ابھی تک کسی نے قانونی کارروائی نہیں کی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزید پڑھیں:’کپتان کو بہت یاد کرتا ہوں، وسیم اکرم بھی عمران خان کی صحت پر فکرمند

یوں جہاں بیشتر لوگوں کیلئے محلے کی گپ شپ محض وقت گزاری ہوتی ہے، وہیں مریم نے اسے مبینہ طور پر آمدنی کا ذریعہ بنا کر ثابت کر دیا کہ بعض اوقات محلے کی خبر رکھنے کا بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔