بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی، منکی پاکس کا ایک اورمریض رپورٹ، مصدقہ کیسز 42 ہوگئے

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔اسپتال حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ شخص کو بدھ کو سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال لایا گیا۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ مریض کے جسم پر دانے ظاہر ہونے پر پی سی آر ایم پاکس کا ٹیسٹ کیا گیا، ٹیسٹ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ مریض سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

مزید پڑھیں:جبل الفاس پر نظر، ضرورت پڑی تو حملہ کرسکتے ہیں، امریکی دھمکی

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں منکی پاکس کے 42 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔سندھ میں رپورٹ ہونے والے 42 کیسز میں 14 کا تعلق کراچی سے ہے۔