بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باپ کی گریجویشن پر ننھی بیٹی کا خوبصورت اظہار محبت سب کو بھا گیا

باپ اور بیٹی کی محبت کا کوئی ثانی نہیں اور ایسا ہی ایک نظارہ اسکاٹ لینڈ میں باپ کی گریجویشن کے موقع پر دیکھنے میں آیا۔

اسکاٹ لینڈ کی اسکاٹش یونیورسٹی سے گریجویٹ ہونے والے اشیش نامی شخص سے ان کی بیٹی نے ڈگری وصول کرنے سے پہلے محبت کا خوبصورت اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اشیش اپنی ڈگری لینے اسٹیج پر پہنچا تو ان کی ننھی پری نے باپ کو مبارکباد دی اور محبت کا اظہار کیا۔

ننھی گڑیا کی آواز پر ہال ہنسی سے گونج اٹھا اور باپ نے بھی ڈگری لینے سے پہلے اپنی بیٹی شیوائی کو اسٹیج سے بوسہ دیا اور دل کا نشان بنایا۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر اشیش نے لکھا کہ ان کی گریجویشن کا دن شیوائی نے یاد گار بنا دیا ہے جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔