ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے ایک بڑی اداکارہ کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں کے آرکے نے دعویٰ کیا کہ انھیں آج ایک بڑی اداکارہ نے خود کو برا بھلا کہنے کے لیے 15 لاکھ بھارتی روپے کی پیشکش کی لیکن میں نے انکار کر دیا۔
تاہم کمال راشد نے اپنی ٹوئٹ میں کسی بھی اداکارہ کا نام لکھنے سے گریز کیا۔
کمال راشد کی ٹوئٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ منفی تشہیر ایک بہترین پبلسٹی ہے جس پر کمال راشد نے جواب میں لکھا کہ میں جانتاہوں لیکن میڈیا اسے سنجیدگی سے لیتا ہے اور مجھے گبر سنگھ کی طرح پیش کرتا ہے۔
واضح رہے کہ کے آر کے کی جانب سے بالی وڈ ادکاروں سمیت حالات حاضرہ کے لیے کی گئی پیش گوئیاں بھی اس سے قبل سوشل میڈیا پر زیرگردش رہ چکی ہیں۔









