لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے میزبان واسع چوہدری اور سینئر اداکارہ میرا کی شادی کی افواہوں سے متعلق میرا کا ردعمل بتایا ہے۔
اداکار ہمایوں سعید اور واسع چوہدری جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران انھوں نے میرا سے شادی کی افواہوں سے متعلق بات کی۔
پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی نے شو میں سوال کیا کہ ہمارے گزشتہ مہمان اداکار علی سفینہ نے بتایا تھا کہ جیو نیوز کے شو ’کون بنے گا میرا کا پتی‘ شو کی شوٹنگ کے دوران جب میرا آتی تھیں تو وہ کیپٹن نوید کو یہ کہہ کر متعارف کرواتی تھیں کہ یہ میرے بھائی ہیں۔
جس کے بعد تابش ہاشمی نے واسع چوہدری سے سوال کیا کہ اس کے بعد افواہیں تھیں کہ میرا اور آپ نے بھی شادی کر لی ہے۔
جس کے جواب میں جہاں واسع چوہدری مسکرائے وہیں ہمایوں سعید نے بتایا کہ’ یہ میں نے بھی سنا تھا کہ میرا نے کسی کو کہا ہے کہ ان کی اور واسع کی شادی ہوگئی ہے جس کی تصدیق کے لیے میں نے میرا کو کال کی تاکہ حقیقت جان سکوں ۔
ہمایوں سعید نے بتایا کہ جب میں نے میرا کو کال کی تو اس نے کہا ’ہمایوں چھوڑو نا کبھی کبھی تو بندہ ایسے بھی کہہ دیتا ہے‘۔









