بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف

برمنگھم : برمنگھم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے، جس کے بعد انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تفصیلات کے مطابق میچ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 2 کھلاڑی آؤٹ 52 رنز سے آگے بڑھائی۔ اس وقت پاکستان کو انگلش ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 233 رنز درکار تھے، تاہم قومی بیٹرز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم اننگز کی شکست سے بچنے میں کامیاب رہی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دوسری اننگز میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 95 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 76 اور محمد عباس 42 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے رضا اللہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے برق رفتار 81 رنز بنائے۔ اس شاندار اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 2008ء میں اپنے پہلے ٹیسٹ میں 9 چھکے لگائے تھے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انگلینڈ کی جانب سے گس اٹکنسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اولی رابنسن، ڈین لارنس اور جوش ٹنگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انگلینڈ کو برمنگھم ٹیسٹ میں کامیابی اور میچ اپنے نام کرنے کے لیے 130 رنز درکار ہیں، جبکہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلش ٹیم کو پہلے ہی 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔